یورپی یونین نے غزہ میں اسرائیل کے حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی کے دفتر سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کو اسرائیل کے گزشتہ روز فضائی حملوں کے بعد غزہ میں کشیدگی میں اضافے پر بہت تشویش ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کو بچوں سمیت شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر گہرا افسوس ہے اور وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے احترام کا مطالبہ کرتی ہے۔
بیان میں تمام فریقین پر زور دیا گیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، امن کو فروغ دیں اور علاقائی استحکام کے لیے کام کریں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے کل صبح غزہ پر کیے گئے فضائی حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 15 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 22 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مغربی کنارے کے شہر نابلس پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 15 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
