ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی جارحیت کے جرائم کے پراسیکیوشن کے لیے دی ہیگ میں خصوصی عدلیہ کا قیام: صدر زیلنیسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ اس موسم گرما میں روسی جارحیت کے جرائم کے پراسیکیوشن کا بین الاقوامی مرکز نیدرلینڈ کے شہر دی ہیگ میں اپنا کام شروع کر دے گا۔

یوکرین کے صدر کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق زیلنسکی نے یوکرین کے خلاف جنگی جرائم کے لیے خصوصی عدالت کے قیام کے لیے بنائے گئے اتحاد میں شریک ممالک کے رہنماؤں کےساتھ  آن لائن اجلاس میں بات چیت کی ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ وہ یوکرین کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو سزا دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ روس کی جارحیت کے جرم نے اب 21ویں صدی کو عالمی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو جارحیت کے جرم پر اختیار حاصل نہیں ہے، زیلنسکی نے کہاکہ اس لیے عالمی قانونی نظام پر عملل درآمد کرنے کے لیے ایک عدالت کی ضرورت ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ روس کے لیے خصوصی عدالت کے قیام کے لیے بنائے گئے اتحاد میں شریک ممالک کی تعداد 37 ہے اور اس میں  مزید اضاہ ہونے کی توقع ہے۔

یوکرین کے صدر نے کہا کہ روسی انٹرنیشنل سنٹر فار دی پراسیکیوشن آف ایگریسو کرائمز اس موسم گرما میں ہیگ میں اپنا کام شروع کر دے گا۔ یہ عدالت اس مقصد کے تکمیل کی جانب  ایک عملی قدم ہو گا۔

یورپی یونین کمیشن کی صدر Ursula von der Leyen، جو 9 مئی یوروپ ڈے کے موقع پر یوکرین کے دارالحکومت کیف کے دورے پر تھیں نے صدر زیلنیسکی کے ہمراہ آن لائن میٹنگ میں شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں