ترکیہ اورخاص طور پر کپاڈوکیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
ماہ اپریل میں کپاڈوکیہ جو اپنی تاریخی، ثقافتی اور قدرتی خوبصورتی کے لیے مشہور ہے آنے والے سیاحوں کی تعداد 30 ہزار 282 تک پہنچ گئی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (SHGM) کے اعداد و شمار کے مطابق اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (UNESCO) کی فہرست میں شامل کپا ڈوکیہ کی ماہ اپریل میں ، 30,282 مقامی اور غیر ملکی سیاح تشریف لائے اور انہوں نے پریوں کی چمنیاں اور بالون کی سیر کی۔