جنوبی امریکی ملک پیرو میں فروری سے اب تک ڈینگی بخار سے 80 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کیسز کی تعداد 73 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
پیرو کی وزیر صحت روزا گٹیریز نے بتایا کہ انہوں نے ڈینگی بخار کے خلاف جنگ کے لیے 10 ملین ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔
حکومت نے اعلان کیا کہ اس نے بیماری کی وجہ سے 226 اضلاع میں ہنگامی حالت کو مزید 4 ماہ کے لیے بڑھا دیا ہے۔
ملک میں ڈینگی بخار کے کیسز میں اضافے کے باعث 25 فروری کو 13 خطوں میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا۔
ڈینگی وائرس مچھروں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ یہ بیماری، جو عام طور پر انکیوبیشن کی مدت کے بعد ہلکے بخار کا سبب بنتی ہے، بعض صورتوں میں جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔
ملک میں بارشوں کے مہنیوں جون، ستمبر، دسمبر اور مارچ میں کیسز میں اضافہ ہوجاتا ہے۔