ترکیہ میں صدارتی و پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالنے کا عمل ملک بھر میں مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے اختتام پذیر ہو گیا ہے۔
6 کروڑ 6 لاکھ 97 ہزار 843 رجسٹرڈ ووٹروں نے صدر کے انتخاب کے لئے رجب طیب ایردوان، 11 مئی کو امیدواری سے دستبردار ہونے والے ‘محّرم اِنجے، کمال کلچدار اولو اور سینان اوعان کے لئے ووٹ کا استعمال کیا۔
28 ویں ٹرم کی پارلیمنٹ کے لئے منعقدہ عام انتخابات میں 24 سیاسی پارٹیوں اور ترکیہ بھر سے 151 آزاد امیدواروں نے حصہ لیا۔
صدارتی امیدواروں میں سے کسی کے بھی واضح اکثریت حاصل نہ کرسکنے کی صورت میں 28 مئی کو دوسرے انتخابی راونڈ کا انعقاد ہو گا۔