ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے یومِ مادر کی مبارکباد

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے عالمی یومِ مادر کے موقع پر تہنیتی  پیغام جاری کیا ہے۔

ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ” ماں، بے لوث محبت، شفقت اور مرحمت کا نام ہے۔ میں، شہداء کی ماوں سمیت، تمام ماوں کو یومِ مادر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں”۔

صدر ایردوان نے وفات پانے والی ماوں کے لئے بھی اللہ سے رحمت و مغفرت کی دعا کی ہے۔

ترکیہ قومی اسمبلی کے سربراہ مصطفیٰ شن توپ نے بھی سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں "اولاد میں تفریق نہ کر کے ہر بچے کو اپنی اولاد کی طرح دیکھنے والی تمام شفیق ماوں کو جذباتِ تشّکر پیش کرتا ہوں”۔

صدر ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے بھی  سوشل میڈیا سے ماوں کے عالمی دن کی مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ مائیں  ایسی روشن مشعلیں ہیں جو اولاد کی راہوں کو منّور کرتی اور ان کی رہبری کرتی ہیں۔

امینہ ایردوان نے اپنی مرحومہ ماں کے لئے رحمت و مغفرت کی دعا کی اور شہداء کی ماوں اور ان کی طرح اولاد  کی وفات کا دُکھ اٹھانے والی تمام ماوں کو بھی جذبات عقیدت و احترام پیش کئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں