ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ازبکستان کے صدر میرزیوف کی صدر ایردوان سے ملاقات، کامیابی پر مبارکباد

ازبکستان کے صدر شوکت میرزیوف نے ترکیہ میں صدارتی و پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر صدر رجب طیب ایردوان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ازبکستان صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر میرزیوف نے صدر ایردوان کے ساتھ  ٹیلی فونک ملاقات میں کہا ہے کہ انتخابی نتائج ترک عوام کے، صدر ایردوان کی زیرِ قیادت وقوع پانے والی سیاسی و اقتصادی اصلاحات کے ساتھ، بھرپور تعاون کا اظہار ہیں۔

مذاکرات میں ازبکستان اور ترکیہ کے درمیان وسیع اور جامع اسٹریٹجک ساجھے داری اور کثیر الجہتی تعاون میں مزید فروغ  سے متعلقہ موضوعات پر بھی بات چیت کی گئی۔

 علاوہ ازیں ہائی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اگلے اجلاس کی تیاریوں سے متعلقہ موضوعات پر بھی نظر ثانی کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں