اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا ۔
فلسطینی ہلال احمر کے مطابق، نابلوس شہر کے مشرق میں واقع ایک فوجی کیمپ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہوگیا ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے کیمپ پر دھاوے کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو اشک آور گیس اور اصلی گولیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
