English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میانمار: موچا سمندری طوفان، اموات کی تعداد 41 ہو گئی

القمر

میانمار میں موچا سمندری طوفان کی لپیٹ میں آ کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 41 ہو گئی ہے۔

ملک کے مغربی صوبے رخائن کے متعدد علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں اور اس وقت تک اموات کی تعداد 41 بتائی گئی ہے۔

مقامی حکام کے مطابق 100 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں لہٰذا اموات کی تعداد میں اضافے کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی ترسیل منقطع ہے اور متعدد ماہی گیر کشتیاں ناکارہ ہو گئی ہیں۔

صوبہ رخائن کے دارالحکومت ویتوی میں مواصلاتی لائنوں کی تعمیر و مرّمت  کا کام جاری ہے اور گلیوں  اور شاہراہوں کو صاف کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے