ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صومالیہ میں سیلاب کے باعث 3 بچوں سمیت 5 افراد جان بحق

اطلاع ملی ہے کہ  صومالیہ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے   سیلاب کے باعث 3 بچوں سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 219 ہزار افراد کو اپنا گھر بار ترک کرنا پڑا ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (OCHA) کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ صومالیہ کے وسطی علاقے میں سیلاب نے ہزاروں لوگوں کی زندگیوں کو منفی طور پر متاثر کیا ہے۔

بیان میں  کہا گیا ہے کہ  بیلڈ وائن شہر میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کی وجہ سے 219 ہزار افراد کو اپنا گھر بار ترک کرنا پڑا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سیلاب سے 460,000 افراد متاثر ہوئے اور کئی اہم مقامات کو نقصان پہنچا، اس کے ساتھ ساتھ علاقائی اسپتال اور سرکاری عمارتوں کو بھی پانی کی سطح بلند ہونے سے نقصان پہنچا ہے۔

صومالی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کی اطلاع کے مطابق  سیلاب میں 3 بچوں سمیت 5 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سیلاب کے موثر ہونے والے خطے میں ہیضہ اور ملیریا جیسی وبائی امراض میں اضافہ  ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پڑوسی ملک ایتھوپیا میں 12 مئی سے شروع ہونے والی شدید بارشوں کے باعث سیلاب میں 45 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں