English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

القمر

  کراچی: گذشتہ ہفتے کے دوران  زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ 20  لاکھ  ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگی  کی وجہ سے گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کا حجم  7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہوگیا جس کے بعد زرمبادلہ کے  ذخائر 4 ارب 31 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

مرکزی بینک کے مطابق 12 مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 9 ارب 93 کروڑ 75 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 62 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے