English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کولمبیا میں لاپتہ ہونے والے طیارے میں سوار 4 بچے زندہ مل گئے ہیں

القمر

کولمبیا میں یکم مئی کو 7 افراد کے ساتھ لاپتہ ہونے والے چھوٹے طیارے میں سوار 4 بچے زندہ مل گئے ہیں۔

کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے ٹویٹر پر کہا ہےکہ ہمارے فوجیوں کی سخت تلاش کے نتیجے میں، ہم نے گوویئر میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں موجود چار بچوں کو زندہ پایا ہےانہوں نے کہا کہ یہ ہ ملک کے لیے بڑی خوشی کی بات ہے۔

بتایا گیا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں ایک 11 ماہ کا بچہ تھا جو ’معجزہ‘ کے نتیجے میں زندہ بچ گیا اور دونوں بھائیوں کا جنگل میں پتہ چلا۔

13 سالہ لیسلی بونبائر، 9 سالہ سولینی رانوک، 4 سالہ ٹائین رونوک اور 11 ماہ کا بچہ کرسٹیان رانوک حادثے میں کیسے بچ گئے اور 17 دن تک زندہ رہنے کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔

بلو ریڈیو کی خبروں میں یہ بات شیئر کی گئی کہ بہن بھائیوں میں سب سے بڑی لیسلی نے اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کو زندہ رکھنے کے لیے جنگل میں ایک عارضی پناہ گاہ بنا لی تھی۔

چھوٹے طیارے میں سوار 4 دیگر افراد کی لاشیں ملی ہیں، جن کا ملبہ کل ملک کے جنوب میں جنگلات سے ملا تھا۔

بتایا گیا کہ چھوٹے طیارے HK 2803 میں 7 افراد سوار تھے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ گوویئر انتظامی علاقے کے شہر سان ہوزے میں گر کر تباہ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے