ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک وزارت دفاع نے یونان کےPontus' 'دعووں کو  یکسسر پر مسترد کر دیا

وزارت قومی دفاع نے اطلاع دی ہے کہ یونان کےPontus’ ‘دعووں کو  یکسسر پر مسترد کر دیا گیا ہے۔

اس موضوع پر وزارت نے ایک تحریری بیان میں مذکورہ  الزامات کو "بے بنیاد” قرار دیا ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ : "ہم یونانی حکام کے ‘پونٹس’ کے دعووں کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ دعوے، جو کسی بھی دلیل اور منطق سے دور ہیں، تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہیں۔ یونانی سیاست دانوں کے کسی بھی تاریخی معلومات اور دستاویزات پر مبنی نہ ہونے والے تمام بیانات کا مقصد یونانی عوام کو دھوکہ دینے کے لیے ہیں اور عبرت ناک ہیں۔”

ترک قوم کے ماضی میں شرمناک حقیقت تلاش کرنے والے  محض اپنے آپ کو دھوکہ دینے کے علاوہ کوئی نتیجہ نہیں حاصل کر سکتے۔

100 سال پہلے خواب دیکھنے والوں کو پہلے آئینے میں دیکھنا چاہیے۔ اس سلسلے میں، یونانی سیاست دانوں کو سلطنت عثمانیہ کے خلاف بغاوت کے عمل  میں ترپولیچ  میں اور 1919 اور 1922 کے درمیان اناطولیہ پر  قبضہ  کرنے کی کوشش  دوران  اپنے آباؤ اجداد کے خون آلود مظالم کا جواب دینا چاہیے۔

نتیجتاً جو لوگ اپنی گندی تاریخ میں مظالم اور قتل و غارت  پر پردہ ڈالنے کے درپے  ہیں  وہ اس گندے تصور کے کھیل سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں کر سکیں گے، یہ ماضی سے متعلق اپنی ذمہ داریوں سے کبھی بحی چھٹکارا حاصل نہ کر پائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں