ترک وقف بینک خواتین کی والی بال ٹیم نے CEV چیمپیَنز لیگ کے فائنل مقابلے میں اجزاجی باشی ڈائنا وٹ کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے ہرا کر چھٹی بار یورپی چیمپین شپ جیت لی ہے ۔
یورپی خواتین والی بال کلب کا یہ فائنل مقابلہ اطالوی شہر تورینو میں منعقد ہوا جس میں وقف بینک نے اجزاجی باشی کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے ہرا دیا ۔
بعد ازاں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
صدر رجب طیب ایردوان نے اس حوالے سے وقف بینک کی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔
صدر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں دونوں ٹیموں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک کا سر فخر سے اونچا کیا ہے۔