ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یونان کے انتخابات،میچوتاکس کو کامیابی حاصل

 یونان میں گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق، وزیراعظم کریاکوس میچوتاکس کی زیر قیادت نیو ڈیموکریسی پارٹی نے 40% سے زائد ووٹ حاصل کرتے ہوئے  کامیابی حاصل کر لی ہے۔

 یونانی امور داخلہ کے مطابق ،انتخابات میں رائے دہندگان  کی شرکت کا تناسب  60.87% رہا۔

غیر سرکاری نتائج کی 98.30%  گنتی مکمل ہو گئی ہے جس کے تحت، نیو ڈیموکرسی پارٹی کو 40% ووٹ ملے ہیں جس کے نتیجے میں اسے تین سورکنی پارلیمان کی 146نشستیں جبکہ حزب اختلاف کی بنیاد پرست بائیں بازو کی جماعت سیریزا کو 20.06% ووٹوں کے ساتھ 71 نشستیں ملی ہیں۔

میچوتاکس نے  کامیابی کے بعد اپنے خطاب میں  کہا کہ ہم اگلے انتخابات تک  اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،ہماری عوام نے  ایک مضبوط اقتدار کے حق میں فیصلہ کیا ہے۔

البتہ یونان میں نئے نظام کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت کو سادہ اکثریت نہ ملنے کی صورت میں مخلوط حکومت کے قیام کے لیے مذاکرات میں  ناکامی کی صورت میں دوبارہ سے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حصہ لینا ہوگا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں