English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس: یوکرین کو ایف۔16 کی فراہمی محاذ پر کوئی بنیادی تبدیلی نہیں لا سکے گی

القمر

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ یوکرین کو ایف۔16 کی فراہمی محاذ پر کوئی بنیادی تبدیلی نہیں کر سکے گی۔

پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو سے جاری کردہ بیان میں یوکرین کو ایف۔16  جنگی طیاروں کی فراہمی کے امکان کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "یہ خطرہ موجود ہے ۔ یوکرین کو فراہم کئے جانے والے جدید اسلحہ سسٹموں اور  دیگر عسکری سامان کی تعداد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ بھی واضح  ہے کہ ایف۔16  کی فراہمی کا بھی فیصلہ کیا جا چُکا ہے۔ لیکن جیسے دیگر اسلحہ فرنٹ کی صورتحال  تبدیل کرنے میں ناکام رہا ہے اسی طرح ایف۔16 جنگی طیارے بھی کو ئی بنیادی تبدیلی نہیں لا سکیں گے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ جھڑپوں میں مغربی ممالک کی شرکت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

روس کے علاقے بلغراد میں یوکرینی سبوتاژ گروپ کے داخلے  سے متعلق بات کرتے ہوئے دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ "انہوں نے گھمبیر اندیشے پیدا کئے ہیں۔ اس اقدام نے ایک دفعہ پھر تصدیق کر دی ہے کہ یوکرینی ملیشیا روس مخالف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ صورتحال ہم سے بھاری کوششوں کی متقاضی ہے۔ ہم، مستقبل میں اس سے مشابہہ واقعات کے سدّباب کے لئے ، کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اسپیشل فوجی آپریشن بھی جاری ہے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے