امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک پک اپ کی وایٹ ہاوس میں داخل ہونے کی کوشش۔
پک اپ ٹرک ڈرائیور وائٹ ہاؤس کے بالکل قریب لافائیٹ اسکوائر میں حفاظتی رکاوٹوں سے ٹکرا نے کی اطلاع ملی ہے۔
سیکورٹی فورسز کو چوکس کردیا گیا ۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی حفاظت پر مامور سیکرٹ سروس نے پارک کو بند کر دیا اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
واشنگٹن پولیس نے بم ڈسپوزل روبوٹ کے ذریعے گاڑی کی تلاشی لی لیکن کوئی دھماکہ خیز مواد یا ہتھیار برآمد نہیں ہوا ہے۔
پک اپ پر نازی پرچم لہرا رہا تھا کو حراست میں لیتے ہوئے مشتبہ شخص کی شناخت اور اس کی اس کاروائی کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔
