فرانس میں 2.5 گھنٹے سے کم کی اندرون ملک پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے فیصلے کے مطابق ملک میں 2.5 گھنٹے سے کم کی مقامی پروازیں جن کا متبادل ٹرین کے ذریعے ممکن ہے پر پابندی عائد کردی ہے۔
پابندی کا اطلاق 3 سال تک ہوگا۔
وزیر ٹرانسپورٹ کلیمنٹ بیون نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ مذکورہ فیصلے کے ساتھ ہی نانٹیس، بورڈو، لیون اور پیرس اورلی کے درمیان پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
بیون نے ذکر کیا کہ یہ فیصلہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کی پالیسی کے لیے ایک بنیادی قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ قدم دنیا میں پہلا قدم ہے، فرانسیسی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ یہ حکومت کی پالیسی کے مطابق ٹرانسپورٹ کے طریقوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہے جو کم گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج کرتے ہیں۔
