ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملیکہ بخاری نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کردیا

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملیکہ بخاری نے کہا کہ پارٹی چھڑوانے کیلئے کسی نے کوئی زور زبردستی نہیں کی، 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں، اسکی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے۔

ملیکہ بخاری نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ اور فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث شرپسندوں کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ملیکہ بخاری نے کہا تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں اور تمام پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے رہی ہوں، بطور وکیل نظام انصاف کی بہتری کے لیے کام جاری رکھوں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں