English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے جنوبی سوڈان میں انسانی امداد کی کارروائیاں معطل کر دی

القمر

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے امدادی قافلے پر حملے کی وجہ سے جنوبی سوڈان میں انسانی امداد کی کارروائیاں معطل کر دی ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے روزانہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈبلیو ایف پی کے امدادی قافلے پر 23 مئی کو حملہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  حملہ ایک موٹرسائیکل گروپ نے کیا، دوجارک نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں، جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے کیمپس کے سامنے 5 امدادی ٹرکوں کو لوٹ لیا گیا، جن میں 100 اقسام  کی  اجناس موجود تھیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  حملے کے نتیجے میں 7 ٹن خوراک لوٹ لی گئی، دوجارک نے کہا کہ ڈبلیو ایف پی پر اس سال تیسری بار حملہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایف پی کے پاس اس خطے میں آپریشن معطل کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  زیربحث صورتحال سے 10 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوں گے، دوجارک نے کہا کہ اندازہ ہے کہ جنوبی سوڈان کی 76 فیصد آبادی کو اس سال انسانی امداد کی ضرورت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے