English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یونانی میڈیا کی ترکیہ میں گہری دلچسپی

القمر

ترکیہ میں یونانی میڈیا کی دلچسپی  میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

اس بار ترکیہ کی معیشت کا یونانی معیشت سے موازنہ کیا گیا ہے۔

ایس ایل پریس کی ویب سائٹ پر، "یونان ترکیہ کا مقابلہ کیوں نہیں کر سکتا؟” کے زیر عنوان  کالم میں  ترک معیشت کا مالیاتی ڈیٹا پیش کیا گیا ہے۔

مضمون میں، "ترکی کا اقتصادی حجم 905 بلین ڈالر ہے جبکہ یونان کا 223 بلین ڈالر بتایا گیا ہے۔

مضمون میں، جس میں دونوں ممالک کی معیشتوں کے درمیان بڑے فرق کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی اور  کہا گیا کہ "وقت ترکیہ کے حق میں چل رہا ہے۔

مضمون میں، "ترکی صنعت، تعمیرات، زرعی پیداوار اور سیاحت جیسے تمام شعبوں میں متاثر کن اقتصادی ترقی کو پیش کیا گیا ہے  جس کے نتیجے میں ترکیہ ایک طاقتور ملک کے طور پر ابھرا ہے۔

 مضومن میں بتایا گیا ہے کہ ترکیہ دنیا کا سب سے بڑا ہلکی کمرشل گاڑیاں بنانے والا ملک ہے۔

مضمون  میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ ترکیہ نے  بڑی تیزی سے ترقی کی جبکہ یونان   صرف  تماشائی بنا رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے