English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی کے ذمہ داران وکارکنان آگے بڑھ کرسیاسی خلا پرکریں،ڈاکٹرطارق سلیم

القمر

راولپنڈی: امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ بدترین سیاسی ومعاشی بحران نے غریب کے مسائل میں بے پناہ اضافہ کیا سابقہ اور موجود ہ حکمرانوں نے کبھی عوام کوریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات نہیں کئے جماعت اسلامی کے ذمہ داران وکارکنان آگے بڑھ کرسیاسی خلا  کوپرکریں نفرتوں کے مقابلے میں محبت کوفروغ دیں قوم منتظرہے ہمیں اپنی جدوجہد کوتیزکرنا ہوگا۔

صوبائی سیکرٹریٹ میں ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے امیرصوبہ نے کہاکہ سازشیں ناکام ہوں گی اور بالآخرفتخ پاکستان کے 25کروڑعوام کا مقدرہوگی، اسٹیبلشمنٹ قوم پر مردہ گھوڑوں کومسط کرنا بند کرے ہرچند سال بعد ایک نئے ٹولے کوقوم پر مسلط کردیا جاتا ہے جواپنی تجوریاں بھرتا اور عوام کا خون چوستاہے یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے قوم کوآزادی سے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق ملنا چاہیے۔

سیاست سمیت پاکستان کے کسی شعبے میں امریکی مداخلت قبول نہیں،امریکی کٹھ پتلیوں سے نجات کا وقت آگیا 7کروڑنوجوانوں کو بے روزگاررکھا گیا پاکستان کا ٹیلنٹ ملک چھوڑ کرجارہا ہے۔

امیرصوبہ نے کہاکہ عا م انتخابات کی تیاریوں کے لیے ہرسطح پر جدوجہدکوتیزترکیا جائے جماعت اسلامی ایسا پاکستان چاہتی ہے جہاں ہرفرد کی مال،جان اور عزت محفوظ ہو،بلٹ پروف اور بنکرزمیں چھپے کرپٹ حکمران نے عوام کودہشتگردوں اور ڈاکوں کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے