ترکیہ میں 28 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے بیرون ملک ڈالے گئے ووٹوں کو دارالحکومت انقرہ لایا گیا ہے۔
بیرون ملک ڈالے جانے والے 1 ملین 783 ہزار 107 ووٹوں کے ترکش ایئر لائنز کے 3 طیاروں کے ذریعے انقرہ لایا گیا ہے۔
ووٹوں کو ٹرکوں کے ذریعے ووٹنگ بیگز ٹرانسفر کمیشن کے ہمراہ قانون نافذ کرنے والے افسران کی نگرانی میں اوورسیز ڈسٹرکٹ الیکشن بورڈ لے جایا گیا ہے۔
بیرون ملک ووٹنگ ختم ہونے کے بعد، جن ووٹرز کا اندراج غیر ممالک میں ہے وہ 28 مئی کو شام پانچ بجے تک کسٹم چوکیوں پر ووٹ ڈال سکیں گے۔
