English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ کرنیوالے 20 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل

القمر

راولپنڈی: جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ کرنے والے 20 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کرلی گئی۔

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنوں کی جانب سے پرتشدد احتجاج میں دفاعی تنصیبات اور جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ کیا گیا۔  جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ کرنے والے 20 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کرلی گئی ہے۔

اڈیالہ جیل میں ہونیو الی شناخت پریڈ کے دوران ملزمان کی قانونی شناخت کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ شناخت پریڈ مکمل ہونے پر ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔

 ملزمان سے جی ایچ کیو حملے میں ملوث ساتھیوں کے بارے میں معلومات بھی حاصل کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے