English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معافی کا وقت گزرگیا: عمران خان کے ساتھ اب کوئی نہیں رہے گا، منظور وسان

القمر

کراچی: پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ معافی کا وقت گزرگیا ،عمران خان کے ساتھ اب کوئی بھی نہیں رہے گا۔

اپنے ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ اب معافی کا وقت گزر گیا عمران خان کو مصیبت میں دیکھ رہا ہوں، عمران خان کے ساتھ اب کوئی بھی نہیں رہے گا، عوامی سطح پراور نہ لیڈرشپ سطح پر۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان باہر جانے کی کوشش کریں گے مگر انہیں جانے نہیں دیا جائے گا، ہو سکتا ہے کہ عمران خان کچھ دنوں کے لیے خاموشی اختیار کرلیں۔

منظور وسان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ٹوٹ پھوٹ اور ملک میں نئی جماعتیں وجود میں آتے دیکھ رہا ہوں، نئی پارٹیوں کی قیادت دوسرے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے ق لیگ، پی پی پی، ن لیگ اور کچھ نئی جماعتوں میں شامل ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے