English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق کابینہ نے سفارتی پاسپورٹس جمع کرانے کے قانون پر عمل نہیں کیا، وزیر داخلہ

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سابق کابینہ کے ارکان نے ایک سال گزرنے کے باوجود پاسپورٹ واپس جمع نہیں کروائے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ کے ارکان کو جاری سفارتی پاسپورٹ منسوخ کر دئیے گئے ہیں، قانون کے مطابق سفارتی پاسپورٹ عہدے سے ہٹنے کے بعد واپس کرنے ہوتے ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا ہے کہ متعدد مرتبہ خطوط کے ذریعے پاسپورٹ واپس کرنے کا کہا گیا، ایک سال گزرنے کے باوجود سابق کابینہ نے پاسپورٹ واپس جمع کرانے کے قانون پر عمل نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے