English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت مسترد

القمر

لاہور: لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے چوہدری پرویزالہی کی ضمانت مسترد کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ عبوری ضمانت میں قانون واضح ہے۔قانون تمام شہریوں کے لیے برابر ہے، عدالت پرویز الہی کی ضمانت عدم حاضری کی بنیاد پر مسترد کرتی ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی تک پرویز الہی نے تفتیش جوائن نہیں کی، گزشتہ سماعت پر پرویزالہی نے میڈیکل گرانڈ پر ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دی تھی تاہم میڈیکل رپورٹس کی بھی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، پرویزالہی پر ترقیاتی منصوبوں کے کاموں میں کرپشن سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب پولیس نے محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم کے ساتھ تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی لی تاہم پرویز الہی گھر پر موجود نہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے