ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی نے کہا ہے کہ سرحد پر ہوئی جھڑپوں کے بعد طالبان حکام سے مذاکرات کرتے ہوئے تنازع حل اور سرحدی تحفظ بحال کر لیا گیاہے۔
ایرانی سرکاری ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر داخلہ نے ایران کے سرحدی محافظوں اور طالبان قوتوں کے درمیان گزشتہ روز سیستان۔بلوچستان کے قصبے ہرمند کی سرحد پر ایک جھڑپ ہوئی تھی ۔
اس کے بارے میں واحدی نے بتایا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے یہ تنازع حل کر لیا گیا ہے، اس وقت دونوں جانب کی سرحد پر حالات معمول کے مطابق ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی محافظوں اور طالبان قوتوں کے درمیان سرحد پر جھڑپ میں دو ایرانی محافظ ہلاک ہو گئے تھے۔