آج استنبول کی فتح کی 570 ویں سالگرہ ہے منائی جا رہی ہے۔
پیغمبر اسلام کی بشارت ملنے کے بعد، استنبول کو 570 سال قبل فتح سلطان محمد کی قیادت میں سلطنت عثمانیہ نے فتح کیا تھا۔
29 مئی 1453ء کو استنبول کی فتح کے ساتھ سلطان محمد ثانی، جس نے "فاتح” کا خطاب حاصل کیا اور اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر کو لو ٹنے کی بجائے آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کیا۔
فتح استنبول کی 570ویں سالگرہ کے موقع پر آیا صوفیہ مسجد میں نماز فجر کا اہتمام کیا گیا۔
مذہبی امور کے صدر علی ایرباش کی قیادت میں نماز فجر پڑحنے وا؛وں میں وزیر داخلہ سلیمان سویئلو بھی شامل تھے ۔
آیا صوفیہ مسجد میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے حاضری دی اور نماز فجر ادا کی۔
ترکہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں استنبول کی فتح کی 570 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سلطانوں کے سلطان، فاتح سلطان محمود،جنہوں نے اایک دور کے دروازے بند کرکے نئے دور کا اغاز کیا نے تاریخ کا دھارا بدل دیا۔
ستنبول کی فتح کا جشن ہر سال کی طرح اس سال بھی 29 مئی کو پورے ملک اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔