اومان: صلالہ میں جاری جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان نے اپنے پول کے آخری میچ میں جاپان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، نیز پاکستان نے جونیئر ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے پہلا گول 23ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے ارباز احمد نے، دوسرا فیلڈ گول 30ویں اور 39 ویں منٹ میں لگا تار 2 گول عبدالوہاب نے سکور کیا۔پلیئر آف دی میچ عبدالوہاب قرار پائے۔ پاکستان کا سیمی فائنل 31 مئی کو ہوگا ۔
دوسرے سیمی فائنل میں کوریا اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔ٹیم کے ہمراہ منیجر و چیف کوچ اولمپئن حنیف خان، کوچنگ پینل میں آصف احمد خان، اولمپئن ذیشان اشرف، ٹیم کنسلٹنٹ رویلمنٹ آلٹمنس، ویڈیو انالسٹ سید علی عباس، فزیو تھراپسٹ وقاص محمود موجود ہیں۔