لندن:پولیس نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ کسی ذہنی صحت کے ہنگامی واقعے پرکال وصول نہیں کریگی۔
پولیس کمشنر نے کہا کہ لندن پولیس میڈیکل پروفیشنل نہیں کہ ذہنی صحت کی ہنگامی کالز پر حاضرہوجائے۔پولیس کمشنرکا کہنا تھاکہ یہ وقت جرائم سے نمٹنے پر لگانے سے شہریوں کو بہت فائدہ اور سکون ہوگا۔
پولیس کمشنرنے مزیدکہا کہ 31اگست کے بعد ہرقسم کی ذہنی صحت کی ایمرجنسی کال لینے پرپابندی ہوگی۔