ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تیونس میں دو  چھوٹے طیاروں کے حادثے میں دو فرانسیسی سیاح ہلاک

تیونس میں دو  چھوٹے طیاروں کے حادثے میں دو فرانسیسی سیاح ہلاک ہو گئے۔

تیونس کے شہری دفاع کے ادارے کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے جنوب میں صحرائی علاقے توزر شہر میں دو سنگل انجن والے ہلکے طیارے گر کر تباہ ہو گئے، ایک طیارہ مکمل طور پر جل گیا جس سے اس پر سوار 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ دوسرے طیارے میں سوار 2 افراد زخمی ہو گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمی اور جان کی بازی ہارنے والے فرانسیسی سیاح تھے۔”ہفتے کے روز لا پتہ  ہونے والے دونوں طیاروں کی تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کے نتیجے میں فضائیہ سے تعلق رکھنے والے طیاروں کا ملبہ برآمد ہو گیا ۔”

حادثات کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں