ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریا:اسپتال میں آگ لگنے سے 3 مریض ہلاک

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے قریب واقع موڈلن اسپتال میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور بیس افراد دھویں سے متاثر ہوئے۔

زیریں آسٹریائی صوبے کے ادارہ  صحت کے ترجمان میتھیاس ہوفر نے بیان میں بتایا کہ آتشزدگی کا یہ واقعہ گزشتہ  رات  گئے پیش آیا جس میں تین مریض ہلاک  اور بیس دھویں سے متاثر ہوئے۔

 ہوفر نے بتایا کہ مریضوں کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اسپتال کا جراح خانہ جلنے کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

حکام نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں