ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گھانا میں بس اور فیول ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک

گھانا کے وسطی صوبے میں بس اور فیول ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے۔

قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی صوبے کے گوموآ اوکیکو علاقے میں دارالحکومت اکرا اور کیپ کوسٹ کے درمیان سڑک پر ایک بس اور ٹینکر میں تصادم ہوا۔

حادثے میں 16 افراد ہلاک، 40 زخمی ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے اور ان میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ جس سے  ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ  ہے۔

 بس لائبیریا سے گھانا کے دارالحکومت اکرا جانے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں