English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

۔9 مئی واقعات: ذمہ داروں کو پریس کانفرنس کرنے سے معافی نہیں ملے گی، طلال چودھری

القمر

فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن اکتوبر میں ہو گا اور ہماری جماعت تیار ہے، 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہونی چاہیے، کسی کو پریس کانفرنس کر کے این آر او نہیں ملے گا۔

طلال چودھری نے کہا کہ 9 مئی کا پلان بنانے اور عملدر آمد کرنے والا عمران خان ہے، 9 مئی کا سب سے بڑا سرغنہ عمران خان ہے، عمران خان کو ایک درجن سے زائد مقدمات میں صاف ضمانت دے دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے جو کچھ ہوا رہنماں اور کارکنوں نے کیا، 9 مئی سے تم اپنی جان چھڑانا چاہتے ہو، بہت سارے لوگوں کا ضمیر جاگا ہے اور پریس کانفرنسز کرتے ہیں، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کو پریس کانفرنس کرنے سے معافی نہیں ملے گی۔

طلال چوہدری کاکہنا تھا کہ پریس کانفرنس کرنے والوں کو اپنی پارٹی میں چھپنے نہیں دیں گے، جن پارٹیوں میں لوگ جا رہے ہیں ان کے پاس جگہ ہو گی، نو مئی کا واقعہ ایک دن میں نہیں ہوا، کئی سال اس کی ٹرنننگ کی گئی، نو مئی کے واقعات منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے، نو مئی کا کیس، ریاست کیلئے ٹیسٹ کیس ہے، عدالت کسی کو چھوڑنے سے پہلے دیکھ لے گناہ گار ہے یا نہیں۔

طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ خواتین کو سیاست میں استعمال کیا، اگر کوئی دہری شہریت رکھتا ہے تو ہم کیا کریں، اگر ایسے لوگوں کو سزا نہ ہوئی تو مور، ٹیبل لیمپ اٹھانے والوں کو بھی چھوڑنا پڑے گا، اگر ان کیسز میں عمران خان کا ٹرائل نہ ہوا تو پھر سوال اٹھتا رہے گا، حملے کی ٹریننگ زمان پارک میں ہوئی، کسی گناہ گار کو چھوڑیں گے نہیں اور کسی بے گناہ کو ہاتھ نہیں لگائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے