ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: سال کی پہلی تہائی میں 4 فیصد اقتصادی ترقی

رواں سال کی پہلی تہائی میں ترکیہ کی اقتصادیات میں 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ترکیہ محکمہ شماریات نے جنوری۔مارچ دورانیے کے گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

اعلان  کے مطابق 2023 کی پہلی تہائی میں، بحیثیت زنجیری حجم انڈیکس کے، ملک کی گراس ڈومیسٹک پراڈکٹ میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس طرح ملکی اقتصادیات نے 2020 میں کووِڈ۔19 تدابیر کے باوجود  دوسری تہائی کے اضافے کے بعد اوپر تلے 11 ویں دفعہ تہائی کی سطح پر اضافہ دِکھایا ہے۔ رواں سال کی پہلی تہائی میں 6 فروری  کے قہرمان ماراش زلزلے کے باوجود اقتصادیات میں 4 فیصد اضافہ مرکزِ توجہ بنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں