English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے معیشت میں استحکام لانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں:اسحاق ڈار

القمر

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ حکومت نے معیشت میں ترقی اوراستحکام لانے اور کاروبار آسان بنانے کے لئے متعددپالیسی اقدامات کئے ہیں۔

وہ اسلام آباد میں مشروبات کی ایک بین الاقوامی کمپنی کے افریقہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر Lugene Willemsen کی قیادت میں وفد سے گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت کمپنی کوملک میں اپنے کاروبار اورسرمایہ کاری کوتوسیع دینے کے لئے اس کے ساتھ تعاون کرے گی۔Lugene Willemsen نے ملک میں سرمایہ کاری کے لئے سازگارماحول پراعتماد کا اظہارکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے