اومان: کے شہر صلالہ میں دونوں روایتی حریفوں کے درمیان فائنل آج رات پاکستانی وقت کے مطابق نو بجے شر وع ہوگا، اب تک دونوں ٹیمیں تین بار فائنل میں آمنے سامنے آچکی ہیں، بھارت نے دوہزار چار اور دوہزار پندرہ میں فتح پائی، انیس سو چھیانوے میں پاکستان کو ٹرافی اٹھانے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔
پاکستان نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے، بھارت کوریا کو ایک کےمقابلے میں نوگول سے ہراکر فیصلہ کن معرکے میں پہنچا ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈکوچ رولنٹ اولٹمنز کے مطابق پاکستانی ٹیم بھرپور فارم اور ردھم میں ہے، بھارت کے ساتھ فائنل پریشر سے بھرپور میچ ہوگا تاہم امید ہے کہ فائنل بھی جیتیں گے۔ مینجر حنیف خان کےمطابق بھارت کے ساتھ لیگ میچ برابر کھیلا تھا، ان کے گیم پلان کا اندازہ ہے، کوشش ہوگی کہ نئی پلاننگ کے ساتھ ان کو ہرائیں
