ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے تحریر کردہ تقریر پرھ کر سنائی۔
مصنوعی ذہانت کے اختراعی پہلوؤں اور خطرات کو اجاگر کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں فریڈرکسن کی تقریر کا ایک حصہ ChatGPT نے تیار کیا تھا۔
ChatGPT کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے، جس پر حال ہی میں کافی بحث ہوئی ہے، فریڈرکسن نے کہا کہ مصنوعی ذہانت جو کچھ کر سکتی ہے وہ دلچسپ اور خوفناک بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت تقریر لکھ سکتی ہے، یونیورسٹی کی اسائنمنٹ تیار کر سکتی ہے یا سیکنڈوں میں رپورٹ بھی تیار کر سکتی ہے۔
مصنوعی ذہانت اب مستقبل نہیں بلکہ حقیقت بن چکی ہے۔ مصنوعی ذہانت ہمارے معاشرے کو اس طریقے سے تبدیل کرسکتی ہے جس کا ہم نے ابھی تک تصور نہیں کیا ہے۔
