ترکیہ کی قومی اسمبلی کے28 ویں مدت کے رکن پارلیمنٹ کی حلف برداری کی تقریب دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہو رہی ہے۔
14 مئی کو منتخب ہونے والے 600 اراکین پارلیمنٹ نے جنرل اسمبلی میں حلف اٹھایا۔
تقریب میں صدر رجب طیب ایردوان نے بھی شرکت کی۔
پارلیمنٹ کے عمر رسیدہ رکن کے طور پر دولت باہچے لی نے جنرل اسمبلی کی صدارت کی۔
باہچے لی نے مصطفیٰ شَن توپ سے پارلیمنٹ کے عبوری اسپیکر کے طور فرائض سنبھال لیے ہیں۔
