چین کےجنوب مغربی صوبہ سیچوآن میں 2 دن سے جاری شدید بارشوں کی پیدا کردہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ سیچوآن کے شہر’ لی شین’ کی ایک معدنی کان میں پیش آیا ہے۔
کثیر تعداد میں کان کن مٹی کے تودے اور چٹانی ٹکڑوں کے نیچے دب گئے ہیں۔
امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور 19 افراد کی لاشیں مٹی سے نکالی جا چکی ہیں ۔
