ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہیٹی میں شدید بارشیں،15 افراد ہلاک

 ہیٹی میں ہونے والے شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے پندرہ افراد ہلاک اور آَٹھ لا پتہ ہو گئے۔

 ہیٹی  کی سول ڈیفینس ایجنسی  کے مطابق، سیلاب کے باعث ملک بھر  13400افراد  کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

 شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے  سات ہزار چار سو  سے زائد مکانوں  کو نقصان پہنچا ہے جبکہ پندرہ افراد ہلاک اور آٹھ لا پتہ ہو گئے ہیں۔

ہیٹی کے وزیراعظم آریئل ہنری  نے کہا ہے کہ  حکومت اس آفت کی وجہ سے مقامی و غیر ملکی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

ہیٹی میں سال 2016  میں آنے والے  میتھیو سمندری طوفان سے آٹھ  سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں