ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنونی یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوجیوں کے فلسطینیوں پر حملے میں 4 افراد زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نبلوس میں جنونی یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں پر حملہ کر کے 4 افراد کو زخمی کر دیا۔

یہ واقعہ نبلوس کے گاؤں برکہ میں پیش آیا۔ اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں 50 کے قریب جنونی یہودیوں نے گاؤں میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا۔

یہودی آباد کاروں نے گھروں پر پتھراؤ کیا اور کئی گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ اسرائیلی فوجیوں نے حملے پر ردعمل ظاہر کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف مداخلت کی۔

گولیاں لگنے سے 4 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے پھینکی گئی  آنسو گیس سے 55 فلسطینی متاثر بھی ہوئے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں