یورپی یونین کونسل کے سربراہ شارل میشل نے روس کو کاخوفکا بیراج کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہرایا اور اس اقدام کو جنگی جُرم قرار دیا ہے۔
میشل نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس حملے کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، کاخوفکا بیراج پر حملے نے ہمیں شدید دھچکا لگایا ہے۔ یہ حملہ ایک جنگی جُرم ہے۔
میشل نے کہا ہے کہ ہم روس اور اس کا ساتھ دینے والوں کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں، 29 تا 30 جون کو متوقع یورپی یونین سربراہی اجلاس میں اس موضوع کو ایجنڈے پر لاوں گا اور سیلاب کا خطرہ محسوس کرنے والے علاقوں میں پہلے سے زیادہ امدادی سامان بھیجنے کی تجویز پیش کروں گا۔