ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس: یوکرین، روسی یونٹوں کی دفاعی پٹّی توڑنے کی کوشش کر رہا ہے

روس وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین کی فوج نے جنوبی دونیتسک فرنٹ پر روسی یونٹوں کی دفاعی پٹّی میں شگاف ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

وزارت دفاع  نے جاری کردہ بیان میں جنوبی دونیتسک فرنٹ کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ” یوکرین مسلح افواج نے 4 جون کو جنوبی دونیتسک محاذ پر روسی یونٹوں کی دفاعی پٹّی  میں شگاف ڈالنے کی کوشش کی لیکن جوابی حملوں میں انہیں بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 5 جون کی صبح  یوکرینی فوج  پرانے مورچوں کی  طرف واپس دھکیل دی گئی ہے۔ حملوں میں  یوکرین  مسلح افواج کی فوجی یونٹوں اور تکنیکی سامان کو قابلِ ذکر نقصان پہنچا ہے”۔

بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ یوکرینی فوج کے صرف  31 ویں میکینائزڈ انفنٹری بریگیڈ  کو 250 سے زائد جانی نقصان ہوا ہے ۔اس کے علاوہ 16 ٹینک اور 24 بکتر بند گاڑیاں تباہ کر دی گئیں اور 5 یوکرینی فوجیوں کو قیدی بنا لیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ” روسی یونٹوں کے فعال اقدامات، توپ فائرنگ اور ووسٹوک فوجی یونٹوں کے فضائی حملوں کی بدولت دشمن کے حملوں پر کامیابی سے قابو پا لیا گیا ہے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں