English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہایٹی میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 51 افراد جان بحق

القمر

ہایٹی میں 5 جون کو شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔

ہایٹی سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ (ڈی پی سی) نے اعلان کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 51، لاپتہ افراد کی  تعداد 18 اور زخمیوں کی تعداد 140 ہو گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 820 گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، 31 ہزار 591 گھر زیر آب آ گئے ہیں اور 40 ہزار خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی سی کی جانب سے دیے گئے بیان میں اعلان کیا گیا کہ ملک کا مغرب سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے اور اس خطے کو پناہ گاہ، خوراک، حفظان صحت سے متعلق مصنوعات اور صاف پانی کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم ایریل ہنری نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی امداد کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے گئے ہیں۔

ہایٹی میں 2016 میں سمندری طوفان میتھیو سے 800 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے