صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ، یوکرین کے خیرسن علاقے میں روسیوں کے زیر کنٹرول کاخووکا ا ڈیم میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے تشکیل پانے والے بین الاقوامی کمیشن کے حوالے سے اپنی ہر ممکنہ کوششیں کرنے کے لیے تیار ہے۔
صدر ایردوان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے فون پر بات چیت کی۔
زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون بات چیت میں ایردوان نے کہا کہ کاخووکا ڈیم میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے لیے ایک بین الاقوامی کمیشن قائم کیا جا سکتا ہے، اور ترکیہ اس ضمن میں اپنا تعاون فراہم کے لیے تیار ہے۔
گزشتہ روز یوکرین کے خیرسن علاقے میں دریائے ڈنیپر کے پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوا، کیونکہ روس کے زیر کنٹرول کاخووکا ڈیم کو بمباری سے کافی نقصان پہنچا تھا۔اور شہر میں سیلاب آگیا تھا۔
روسی حکام نے شہر اور گولوپرستانسکی اور الیشی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو خالی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
روس اور یوکرین نے ایک دوسرے کو اس حملے کا ذمہ دار ٹہرایا تھا۔
