English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک کمانڈو بٹالین کوسووہ پہنچ گئی

القمر

کوسووہ میں پیش آنے والے واقعات کے بعد، نیٹو اتحادی فورس کمانڈ آفس کی طلب پر متعین کی گئی، ترک کمانڈو بٹالین کی کوسووہ منتقلی مکمل ہو گئی ہے۔

کمانڈو بٹالین ترکیہ کے ضلع کرک لر ایلی کی تحصیل لُولے برگاز میں متعین 65 ویں مشینی انفنٹری بریگیڈ کمانڈ آفس سے منسلک ہے اور اسے بحیثیت محفوظ فورس کے کوسووہ متعین کیا گیا ہے۔

چورلُو عسکری ہوائی اڈّے  پر تیاریاں مکمل ہونے کے بعد جوان، فوجی طیارے کے ذریعے، پریشتینا  کے بین الاقوامی آدم یاشار ہوائی اڈّے پر پہنچ گئے ہیں۔

ہوائی اڈے پر پریشتینا میں ترکیہ کے سفیر صبری تُنچ آنگیلی نے بٹالین کا خیر مقدم کیا۔ بعد ازاں فوجی، سلطان مراد بیرک  یعنی اپنی تعیناتی کی جگہ منتقل ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے