ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ اور سعودی عرب کے دورےانتہائی کامیاب رہے ہیں: صدر نکولس مادورو

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ ان کے ترکیہ اور سعودی عرب کے دورےانتہائی کامیاب رہے ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر صدر رجب طیب ایردوان اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ لی گئی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے مادورو نے کہا ہے کہ  وینزویلا نے ترکیہ اور سعودی عرب کے ساتھ جو ٹھوس تعاون قائم کیا ہے وہ کامیابی سے جاری ہے۔

مادورو نے کہا کہ ترکیہ اور سعودی عرب جیسے دوست ممالک میں ہمارے بین الاقوامی ورکنگ ایجنڈے نے مکمل کامیابی حاصل کی ہے، جس سے ہمیں اسٹریٹجک علاقوں میں ٹھوس، باہمی امداد اور خریداری کے پل قائم کرنے کے قابل بنایا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نئی دنیا کے اتحاد اور تعاون میں پُرعزم ہیں۔

انہوں نے صدر ایردوان کی  3 جون کو دارالحکومت انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں منعقدہ  حلف برداری کی  کی تقریب کے بعد سعودی عرب روانہ ہوگئے تھے جہاں انہوں نے جدہ کے سلام پیلس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں