بوسہ ساواشکین نے فن لینڈ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے ۔
ترک قومی ایتھلیٹ بوسہ ساواشکین نے فن لینڈ میں منعقدہ بلند جست کے خصوصی مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کی ۔
ترک ایتھلیٹ نے ہیلسینکی میں منعقدہ ان مقابلوں میں ترکیہ کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 1.88 میٹر بلند جست لگاتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا ۔
اس سے قبل پولینڈ میں منعقدہ مقابلوں میں بھی ایتھلیٹ نے 1.88 میٹر بلند جست لگا کر طلائی تمغہ جیتا تھا۔